546

کرونا کے مریض کو لانے والی ایمبولینس سے 134 کلو گرام چرس برآمد

کورونا کے مریض کو لانے والی ایمبولینس سے 3 من چرس برآمد

رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز اسلام آباد

ایمبولینس راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی، چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی چرس برآمد..!

کورونا کے مریض کو لانے والی ایمبولینس سے 3 من چرس برآمد

مستونگ (9 نیوز + رحیم خٹک) کورونا کے مریض کو لانے والی ایمبولینس سے 3 من سے چرس برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ مستونگ میں ٹریفک حادثے کا شکار ایمبولیس سے 134 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ایمبولینس مستونک کے علاقے کھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی تھی۔
حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی اور ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں ایمبولینس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
زخمی ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں