485

کرونا کے بڑھتے کیسز، مختلف شعبے دوبارہ بند کرنے کا عندیہ

کورونا کے بڑھتے کیسز، مختلف شعبے دوبارہ بند کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

این سی او سی کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں بڑھتے کورونا کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا گیا این سی او سی حکام نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اسی طرح جاری رہی تو مختلف شعبے بند بھی کیے جاسکتے ہیں۔

اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔ این سی او سی کا کہنا تھا کہ ہائی رسک سیکٹرز ٹرانسپورٹ، مارکیٹس ،شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور عوامی اجتماعات پر خصوصی توجہ دی جائے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے۔

این سی او سی اجلاس میں حکام نے ہدایت کی کہ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کویقینی بنایا جائے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کو نظر انداز کرنے سے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ ہفتے روزانہ کورونا سے اموات کی شرح 12 فیصد تھی اور کچھ ہفتے پہلے کی نسبت 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں