کارکنان کپتان کی حمایت میں نکلنے کو تیار
اسلام آباد (9نیوز) سینٹ الیکشن کے بعد ایک سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑنے کے بعد جب وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا اور اس سے پہلے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تو جیسے پی ٹی آئی کے کارکنان میں نئی روح پھونک دی گئی ہو،
اسی تناظر میں وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے سوشل میڈیا پر کئی ٹاپ ٹرینڈز بنے، اور انصافی ایک بار پھر سے مکمل چارج ہوگئے اور کپتان کی حمایت میں ڈی چوک میں جمع ہونے کے لئے مختلف شہروں سے راولپنڈی اور اسلام آباد کا سفر شروع کردیا،
سوشل میڈیا پر ایک صارف لبنیٰ راجہ نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے لکھا کہ ہم ڈی چوک میں آپ کو دوبارہ یقین دلانے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں کہ ہم آپ کیساتھ ہیں
For sure
#D_chowk_at_11 to reassure you that we are #BehindYouSkipper #چلو_چلو_ڈی_چوک_چلو— Lubna Raja (@LubnaOc) March 5, 2021
لبنیٰ راجہ کی اس کال پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا برپا ہو چکا ہے اور ڈی چوک میں پہنچنے کے لئے پی ٹی آئی کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لوگوں کو ڈی چوک پہنچنے کی بار بار تاکید کی جا رہی ہے، اس ضمن میں اب تک لاکھوں ٹوئٹ ہو چکے ہیں۔
کل دن 11 بجے پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک میں جمع ہونگیں، واضح رہے کہ یہ کارکنان وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں اپنی مدد آپ کے تحت جمع ہونے کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔