ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستانی علاقہ ظاہر کردیا
ویب ڈیسک (9 نیوز) اسلام آباد
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستانی علاقہ ظاہر کردیا
امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنی ایک ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کردیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے امریکہ صدارتی انتخابات کے موقع پر ایک ٹویٹ میں دنیا کا نقشہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا میرے والد کی حامی ہے، شیئر کیے گئے نقشہ میں مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ کے بجائے پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا تھا۔
یہ نقشہ حکومت پاکستان نے کچھ عرصہ قبل سرکاری سطح پر جاری کیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مشہور امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو پاکستانی علاقہ ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ” مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں”۔
Thank you, Donald Trump Jr, for recognizing Jammu and Kashmir as part of Pakistan 🇵🇰 https://t.co/boHZhK5ivy
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) November 3, 2020
پروگرام حسب حال کے میزبان جنید سلیم کی جانب سے بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ جونیئر ٹرمپ کی جانب سے جاری کئے گئے الیکٹورل میپ میں مقبوضہ جموں کشمیر کو بھارت کا نہیں بلکہ پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے جو پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔
جنید سلیم کا ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ “کچھ دن پہلے سعودیہ نے اپنے نئے 20 کے نوٹ پر کشمیر کو پاکستان کا حصہ بتایا اور آج امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے جونیئر ٹرمپ نے 1 ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کردیا، یہ ہے وہ سفارتکاری جس کو ریورس کرنا ناممکن ہے (سچ میں گدھے ہیں جو کہتے ہیں عمران خان نے کشمیر بیچ دیا)