چکوال:محکمہ وائلڈ لائف کی”گھات”
2شکاری خود شکار
“مہا شکاری اینکرپرسن عمران خان ” فرار

سوشل میڈیا پر شکار کئے گئے سینکڑوں تیتروں سے لدی جیپ کی تصاویر پر ضلعی انتظامیہ کا فوری نوٹس کام کرگیا
گرفتار شکاریوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ،عوامی حلقوں کا محکمہ وائلڈ لائف چکوال کو خراج تحسین۔محکمہ وائلڈ لائف چکوال نے کامیاب “گھات” لگا کر 2 شکاریوں کو شکار کرلیا، “مہا شکاری” فرار ہونے میں کامیاب،یہ کارروائی DPO چکوال محمد بن اشرف اور ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کے تعاون اور وائلڈ لائف اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا عابد حسین کی خصوصی ہدایت پر کی گئی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شکار کئے گئے تیتروں سے لدی جیپ کی تصاویر پر عوامی حلقوں میں بے چینی پائی جارہی تھی جس پر اعلیٰ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے فوری نوٹس لینے پر وائلڈ لائف انسپکٹر میاں عنصر حیات اور وائلڈ لائف انسپکٹر محمد اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھگوال پٹرول پمپ سے کافی جدوجہد کے بعد مذکورہ جیپ کو پکڑلیا، شکار کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اور جیب بھی سرکاری تحویل میں لےلی گئی جبکہ تیسرے نامعلوم شکاری کی تلاش جاری ہے،گرفتار ہونے والے ملزمان کو وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے،گرفتار نہ ہونے والے شکاری کو مبینہ طور پر ایک ٹی وی چینل کا اینکر پرسن بتایا جارہا ہے