359

پی ٹی ایس روات اور پولیس کالج سہالہ کے افسران اور جوانوں کے ساتھ ایس پی ہیڈ کوارٹر تیمور خان اور انسپکٹر آر آئی سید سہیل ممتاز کا ناروا سلوک.

مرزا جازب بیگ بیوروچیف 9 نیوز گجرات

راولپنڈی پولیس محرم الحرام کی ڈیوٹی کے لئے پی ٹی ایس روات اور پولیس کالج سہالہ کے افسران اور جوانوں کے ساتھ ایس پی ہیڈ کوارٹر تیمور خان اور انسپکٹر آر آئی سید سہیل ممتاز کا ناروا سلوک ذرائع کے مطابق 17/18 گھنٹے ڈیوٹی کرنے کے بعد 227 افسروں اور جوانوں کی غیر حاضری کر دی گئی یہ افسران اور جوان مورخہ _27اگست کو صادق آباد والے جلوس میں ڈیوٹی کر کے آئے بحوالہ رپٹ نمبر 26 بوفت 2بجکر 25 منٹ کے مطابق ڈیوٹی پر روانگی ہوئی اور واپسی اگلے دن صبح 6 بجکر 10 منٹ پر ہوئی جسکی رپٹ نمبر 62 لکھی گئی 18 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد کھانے میں ایک عدد نان چکن پیس اور کیچپ کا چھوٹا ساشے دیا گیا جو کہ ان جوانوں کے لئیے ناکافی ہے مورخہ 28 اگست دن 2 بجکر 5 منٹ پر محرر لائن نے فون کر کے کہا آپ 15 منٹ کے اندر اندر محرر لائین دفتر میں رپورٹ کریں جب ہم وہاں پہنچیں تو پتہ چلا کہ 1 بجکر 40 منٹ پر ہماری غیر حاضری کر دی گئی ہے جسکی رپٹ نمبر 19 مورخہ 28 اگست کو درج کی گئی جب ہم نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کو بتایا کہ یہ نا انصافی کی گئی ہے محرر لائین اور انسپکٹر لائن نے اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے ہمیں قربانی کا بکرا بنا دیا اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کو کھانے کے متعلق اور رات کو سونے کے لئے چٹائیوں کی شکایت کی تو ایس پی صاحب آگ بگولا ہو گئے اور کہا کہ گھر سے کھا کر آیا کرو اور واپس گھر جا کر کھایا کرو میرے پاس تمہارے لیے چارپائیاں نہیں ہیں اس میں خاص بات یہ ہے کہ جن افسران و اہلکاروں کی سفارش تھی وہ تو غیر حاضری سے بچ گئے اور جو بیچارے یتیم تھے ان کی غیر حاضری کر دی گئی جس سراسر غلط ہے اور محرران صاحبان نے اپنی نالائقی کو چھپانے کے لئے 227 بندوں کی غیر حاضری کر دی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے نفری ریزرو رکھنا محرر لائین کی ڈیوٹی میں شامل مرحلہ وار ڈیوٹیاں لگانی چاہیے 18 گھنٹے ڈیوٹی کر کے بھی غیر حاضری لگا دی گئی جو نفری سہالہ کالج اور پی ٹی ایس روات سے آئی انہی کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے ان افسروں اور جوانوں کی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس صاحب سے اور انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر صاحب سے اپیل ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والی اس نا انصافی کا نوٹس لیا جائے اور جو لوگ اپنی فورس کے مورال کو بلند کرنے کے بجائے اس قسم کی حرکتیں کر رہے ہیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور 227 افسران اور جوانوں کو انصاف دیا جائے محرم الحرام میں فورس کے افسروں اور جوانوں کے زریعے ہی امن وامان کی فضاء قائم ہوتی ہے اور انہی کی جوانمردی کی وجہ سے حالات کنٹرول میں رکھے جاتے ہیں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس صاحب سے امید کرتا ہوں وہ اس بات کا نوٹس لیں گے اور ان افسروں اور جوانوں کے مورال کو بلند رکھنے کے لئے وہ اپنا کردار ویسے ہی ادا کریں گے جیسے وہ اپنی فورس کے جوانوں کے لئے کرتے ا رہے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں