محمد حسین اویسی نمائندہ 9News رحیم یار خان۔
بنگلہ منٹھار( محمد حسین اویسی) پولیس تھانہ منٹھار کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش جلال دین48 بوتل شراب سمیت گرفتار۔
تفصیل کے مطابق:ایس ایچ او تھانہ منٹھار عبدالرشید نے پولیس پارٹی اے ایس آئی منور مقصود اور کانسٹیبلز کے ہمراہ چک نمبر موڑ131 پی چھاپہ مارکر بد نام زمانہ منشیات فروش جلال دین سے48 کپئی (شراب) برآمد کی اور مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے اے ایس آئی منور مقصود نے بتایاکہ مذکورہ بد نام زمانہ منشیات فروش عادی ملزم ہیں،جو کہ مختلف علاقوں سے منشیات لاکر منٹھار اور اس کے گردو نواح میں فروخت کرتے ہیں،ایس ایچ او عبدالرشید نے کہا کہ ڈی پی او رحیم یار خان کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے،عوام اور صحافی نشاندگی کریں پولیس فوری طور پر بھرپور کارووائی کرے گی،اس موقع پراے ایس ائی منور مقصود ۔ محرر شاہ زمان۔ کانسٹیبل اسرار احمد و دیگراہلکار بھی موجود تھے۔

پولیس تھانہ منٹھار کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی.
Latest posts by 9news (see all)