332

پاک بحریہ کے کموڈور عبدالمنیب کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)
نیول ہیڈکواٹرز، اسلام آباد نے اپنی ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے کموڈور عبدالمنیب کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک+ سٹاف رپورٹر)

رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

پاک بحریہ کے کموڈور عبدالمنیب کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پاک نیوی نے اپنی پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے کموڈور عبدالمنیب کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے 1992 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکے گریجویٹ ہیں۔آپ نے امریکہ سے نیول کمانڈ کورس کی سند حاصل کی ہوئی ہے۔

ایڈمرل کے پاس متعددکمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ ہے۔ اُن کی نمایاں کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر، پی این ایس لاڑکانہ، پی این ایس اکرم، پی این ایس آتش، کمانڈر پچیسواں ڈسٹروائر اسکواڈرن، کمانڈر سرفس ٹاسک گروپ -2 اور ہیڈکوارٹر یو ایس NAVCENT بحرین میں کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (سی ٹی ایف -151) کے فرائض شامل ہیں۔ ان کی نمایاں اسٹاف تقرریوں میں نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف نیول آپریشنل پلانز اینڈ آپریشنز اور ڈپٹی نیول سیکریٹری شامل ہیں۔ فلیگ رینک کے عہدے پر ترقی کے بعد ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نیول سیکریٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی عمدہ خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازاجا چکا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں