381

پاکستان کے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے علاقے ننکانہ صاحب میں 27 سالہ پروفیسر کا اندھا قتل

ننکانہ صاحب: پاکستان کے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے علاقے ننکانہ صاحب میں 27 سالہ پروفیسر کا اندھا قتل، پولیس تاحال قاتل کا پتا لگانے میں ناکام، مقتول کے بوڑھے والدین انصاف کے لیے دربدر ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں 27 سالہ پروفیسر کا قتل ہوا ہے اور پولیس 115 روز گزرنے کے باوجود تاحال قاتلوں کا پتا نہیں چلا سکی۔
افسوسناک واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق 2 نامعلوم افراد نے پروفیسر ابرار کو رات کے وقت گورنمنٹ ہائی سکول کے سامنے پیٹ میں گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
اس واقعے کی ایف آئی آر 28 اپریل 2020 کو ننکانہ صاحب کے تھانہ واربرٹن میں دفعہ 302 اور 34 کے تحت درج کی گئی لیکن 4 ماہ گزرنے کے باجود پولیس قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔
پولیس نوجوان پروفیسر کے قتل کی تحقیقات سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
پولیس کے عدم تعاون کیوجہ سے نوجوان پروفیسر کے بوڑھے ماں باپ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں