605

پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

نیویارک: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ ماڈل و اداکارہ زینب نوید کی ہلاکت کا واقعہ گذشتہ دنوں نیویارک میں پیش آیا جب ان کی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی اور سامنے سے آتی ہوئی ٹریفک کے سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد زینب نوید گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں تھیں تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں
زینب نوید نے2012 ’مس پاکستان ورلڈ‘ کا مقابلہ جیتنے کے بعد فلپائن میں ہونے والے مس ارتھ 2012 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ اداکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزما چکی تھی۔ مس پاکستان یو ایس کی ویب سائٹ کے مطابق زینب نوید اس تنظیم کی آج کل صدر بھی تھیں۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں