592

پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے”فِن ٹیک ساداپے” کو الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن کا لائسنس جاری کر دیا گیا

پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے”فِن ٹیک ساداپے” کو الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن کا لائسنس جاری کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے “فِن ٹیک ساداپے” کو ڈیجیٹل والٹ کے لیے لائسنس جاری کردیا ہے، جس کے بعد کمپنی کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی زیر نگرانی چھوٹے پیمانے پر ڈیجیٹل والٹ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان اسٹیٹ بینک کا اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ ” ساداپے” کے بانی امریکی انٹرپرینیور برینڈن ٹمنسکی، جنہوں نے 2018 میں پاکستان منتقل ہوکر اس آئیڈیا پر کام شروع کیا، تاہم ان ک “ساداپے” کے آئیڈیا سے “ساداپے” کے صارفین ، تاجر اور فری لانسرز کو 45 ممالک میں رقم کے لین دین کے لیے ڈیجیٹل والٹ کی سہولت میسر آسکے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی فری لانسرز کی مارکیٹس میں سے ایک مارکیٹ ہے، تاہم پاکستان بھر میں موجود فری لانسرز کو ابھی بھی رقوم کے حصول کے لیے خاصی مشکلات کا سامنا ہے، فری لانسرز کی مشکلات کو آسان بنانے کے لئے سادا پے کو اچھا آئیڈیا قرار دیا جا رہا ہے۔

سادا پے کے صارفین کو اکاؤنٹ بنانے کے لیے قومی شناختی کارڈ کی تصویر اور ایک پاسپورٹ سائز کی اپنی تصویر کی ضرورت ہو گی، جس کی مدد سے صارفین تصویر کے ساتھ اپنا اکاونٹ بنا سکیں گے اور بغیر کسی کاغذی قانونی کارروائی کے تمام معلومات آن لائن فراہم کرنی ہونگی، جبکہ ساداپے کا ماسٹر کارڈ دنیا بھر کے 3کروڑ کاروباری اداروں میں قابل استعمال ہوگا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں