492

پاکستان تحریکِ انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عارف رند کی پریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری عارف رند کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (9نیوز)

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عارف رند نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سچا اور مخلص لیڈر ہے جس کی قیادت سے ملک میں بہت بہتری آئی ہے ۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عارف رند پریس کانفرنس کے دوران

انشاء اللہ عمران خان کا نام تاریخ میں فتح پاکستان کے نام سے جانا جائے گا کیوں کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس سے اس ملک کے ماں بہن بھائی بزرگ امید رکھتے ہیں عمران خان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے کل ملک بھر سے کارکنان نے اسلام آباد کا رخ کر لیا ہے وہ یہ ثابت کریں گے کہ اس ملک میں ایک ہی قیادت ہے جو پاکستان بچانے نکلا ہے باقی تمام جو ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں ان کا ماضی دیکھ کر انہون نے ایک دوسرے کی کردار کہ اوپر کس طرح کے قصیدے پڑھے ہیں کرپشن کا بازار گرم کرنے والے آج ایمانداری کا درس دے کر ایوانِ بالا میں اپنے زمیر کا سودا چند روپیوں میں کرتے اور خریدتے ہیں ہم عمران خان کے ساتھ ملکر قانون ساز اسمبلی کو ان چوروں سے آزاد کریں گے تا کہ ہماری اسمبلیاں لوگوں کی فلاح بہبود کیلئے کام کریں نا کہ اسمبلی کو کاروبار کیلئے استعمال کریں اسمبلی قانون سازی کیلئ بنائی گئی ہے جس کے داخلی راستے پر کلماء لکھا ہے – جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم ایک اللہ پر ایمان رکھتے ہیں جو ہماری رزق اور روزی کا مالک ہے جو روزِ جزاء کا مالک ہے اور ہم سب نے اللہ پاک سے وعدہ کیا ہے کہ اس مُلک کو کرپشن سے پاک کرنے اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ۔ عمران خان کے ساتھ پاکستان کے تمام نوجوان اور پاکستان کے باشعور عوام کھڑی ہے ۔ انشااللہ جلد اس ملک میں بہتری آئے گی جس کاسہرا عمران خان کو ہی جائے گا۔۔۔ پاکستان کے نوجوان اپنے اداروں اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اس میں کوئی شک نہیں جب بھی عمران خان نے آواز دی پوری قوم نے یکجا ہو کر لبیک کہا اور مرکزی صدر مولا بخش سومرو کی قیادت میں پورے پاکستان سے انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان وزیراعظم عمران خان سے یکجہتی کے لیے ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری میڈیا وقاص عباسی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا سید الماس شاہ ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ایونٹ مینجمنٹ راجہ تیمور شاہد ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نارتھ پنجاب ریجن نعمان احمد رانا ، ضلع جنرل سیکرٹری راولپنڈی شجاع عباسی ، تحصیل مری کے صدر زین العابدین ، ملک نجم الحسن ، و دیگر موجود تھے ۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں