وہاڑی ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے کہا ہے کہ کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور جن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پولیس کے ساتھ تعاون بحثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کا وہاڑی سے قلع قمع کرنے کے لئے ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی قیادت میں وہاڑی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اپنی نئی نسلوں کو پاک اور صاف ماحول فراہم کرنا ہمارا ذمہ داری ہے۔ ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ نے کہا کہ میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، سائلین بغیر کسی سفارش بلاجھجک میرے پاس تشریف لائیں۔ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا فرض سمجھتا ہوں۔ ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ نے مزید کہا کہ علاقہ کو پرامن رکھنے کیلئے تمام تھانہ کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹاسک دے دئیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی میں جرائم عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں۔ منشیات فروشوں کیلئے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں وہ دن دور نہیں جب شہر میں کرائم کی شرح صفر ہوگی، سمج دشمن عناصر کا خاتمہ پولیس کا فرض ہے۔موجودہ حالات اور کرونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی خالد جاوید جوئیہ نے کہا کہ کرونا ایک مہلک مرض ہے ، عوام سوشل فاصلے قائم کر کے اس کو شکست دے سکتے ہیں۔ سلجھی ہوئی قومیں ہی وقت کے تقاضے کے مطابق ٹھنڈے دل سے فیصلے کر کے بڑی سے بڑی مصیبت سے بچ سکتے ہیں۔ ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ نے مزید کہا عوام الناس آزمائش کی اس گھڑی میں بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں ، ہمارا ایمان ہی ہماری سب سے بڑی قوت ہے ، اللہ کے فضل و کرم سے کرونا کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے۔ وہاڑی پولیس اپنی ڈیوٹیاں انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ ڈی ایس پی خالد جاوید جوئیہ نے مزید کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کو اپنی بد احتیاطی سے، دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبأ کے تناظر میں صرف احتیاط پسندی ہی سلامتی کا واحد راستہ ہے۔قانون کی بالا دستی کو ہرصورت یقینی بنانے کیلئے، پولیس گشت کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے اس ضمن میں کسی اہلکار کی معمولی کوتاہی ناقابل معافی تصور ہو گی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون بلا امتیاز حرکت میں آئے گا۔

وہاڑی ڈی ایس پی خالد جاوید پرعزم ..صحافیوں سے گفتگو
Latest posts by 9news (see all)