وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک میں وزیر داخلہ ہوں جو کوئی بھی فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا اس پر 72 گھنٹے میں پرچہ کٹواؤں گا۔
راولپنڈی میں نادرا کے دفتر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 15 لاکھ پناہ گزینوں اور 8 لاکھ افغانوں کا ڈیٹا ہے، پناہ گزینوں کو یہاں رہنے کی اجازت ہے تاہم افغان مہاجرین غیر قانونی ہیں اور ان کے بارے میں فیصلہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ افغانوں کے کارڈ بلاک کیے ہیں،مزید یہ کہ 300 وینز دور دراز علاقوں میں کارڈ جاری کرنے کے لیے بھیجی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ 37 ہزار ڈپلکیٹ کارڈز جو غریب آدمی نے مجبوری کے تحت بنائے ان میں سے 7 ہزار لوگوں کو جاری نہیں کررہے، تاہم باقی کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے اس کارڈ کو رکھیں جن پر ان کا پاس پورٹ بنا ہے
Latest posts by 9news (see all)