336

وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر افسوس کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 14 دن کے دوران 4 گنا اضافہ ہو گیا ہے لیکن اسکولوں کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کریں گے۔
اسلام آباد میں کووڈ 19 کی ملک میں صورت حال سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک دن میں جہاں 6 سے 7 اموات ہورہی تھیں اب بڑھ کر 25 ہوگئیں ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کاروباری سرگرمیاں بند نہیں کررہے لیکن ہر جگہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے تاکہ ایسی نوبت نہ آئے جو چند ماہ قبل آئی جس میں ہمیں لاک ڈاؤن لگانا پڑا۔
انہوں نے ٹائیگر فورس پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اطلاعات فراہم کرتے رہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے رواں ہفتے ہونے والے جلسے کو منسوخ کردیا اور دیگر سیاسی جماعتوں کو تاکید کریں گے کہ وہ بھی جلسے کے انعقاد سے گریز کریں۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے حکام کا حوالہ دے کر کہا کہ وہاں انتخابی مہم کے بعد کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ‘اگر کیسز میں اضافہ ہوا موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کرکے موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی کردیں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم رہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح کم رہی۔
عمران خان نے کہا کہ خدانخواستہ اس سے بھی کہیں زیادہ حالات خراب نہ ہوجائیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں