وزیراعظم عمران خان کی ٹیکسٹائل پالیسی نے سب کو حیران کر دیا ہے، آفتاب اقبال
ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران ڈیلیور کر کے حیران کر دیا، آفتاب اقبال
پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے معتبر صحافی، ہوسٹ اور کالم نگار آفتاب اقبال بھی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اور ان کی ٹیم کی جانب سے کیے گئے کرونا وائرس کے دوران اقدامات کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور عمران خان کی کرونا وائرس کی مشکل ترین گھڑی کے دوران اقدامات کی نہ صرف تعریف کی بلکہ ان کو خوب سراہا۔
آفتاب اقبال کا نیو ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کو اپنے اقدامات پر میڈیا سے پذیرائی نہ ملنے پر ان کو میڈیا کے ساتھ اعتدال اور تسلسل کے ساتھ چلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ساتھ اعتدال پسندی کے ساتھ چلنے اور میڈیا سے پذیرائی کیسے حاصل کی جائے فردوس عاشق اعوان سے بہتر اس حوالے سے کوئی بہتر مشورہ نہیں دے سکتا، عمران خان کو فردوس عاشق اعوان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
میزبان آفتاب اقبال کا وزیراعظم عمران خان کی کرونا وائرس سے کی وبا کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے کی جان لیوا وبا کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنائی گئی حکمت عملی لاجواب ہے دوسرا یہ کہ پاکستان کی معیشت کے اشاریے بہت کچھ بتا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیکسٹائل پالیسی نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری بھی اس وقت اپنے پورے جوبن پر ہے، یہاں تک کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان تو عمران خان کے گن گاتے پھر رہے ہیں، عمران خان نے کنسٹرکشن انڈسٹری اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے جو پالیسیاں اپنائی ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔