402

نیوزی لینڈ کی مساجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگردکوسزا سنادی گئی

نیوزی لینڈ کی مساجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگردکوسزا سنادی گئی
ویب ڈیسک (9 نیوز) اسلام آباد

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو معافی کا حق دیئے بغیر عمر قید کی سزا

نیوزی لینڈ میں ایک عدالت نے اس شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے جس نے گزشتہ سال کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد میں حملہ کر کے 51 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مجرم کو ایسی سزا سنائی گئی ہو جس میں اس کے پاس معافی حاصل کرنے کا کوئی حق نہ ہو۔

29 سالہ آسٹریلوی برینٹن ٹیرنٹ نے پہلے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی لیکن بعد میں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا کہ اس نے نہ صرف 51 افراد کو شہید کیا بلکہ اس کے علاوہ وہ 40 مزید افراد کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور یہ کہ اس نے دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔

عدالت میں جج کیمرون مینڈر نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ برینٹن ٹیرنٹ کا عمل ‘غیر انسانی’ تھا اور اس نے ‘کسی پر رحم نہیں دکھایا’۔ جج نے مزید کہا کہ تمہارا جرم اس قدر گھناؤنا ہے کہ اگر تم کو قید میں موت آ جائے تو بھی تمہاری سزا پوری نہیں ہوگی۔ برینٹن ٹیرنٹ نے یہ حملے فیس بک پر لائیو نشر کیے تھے۔

مجرم برینٹن ٹیرنٹ نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں کہا کہ وہ اپنے اوپر عائد کردہ سزا کی مخالفت نہیں کرے گا۔ اس سے قبل اس نے عدالت میں اپنے عمل کے دفاع کے لیے بیانات دینے کے حق سے بھی دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں