449

نوشہرہ کے ڈی پی او نے 7بزدل پولیس اہلکار معطل کردیئے

نوشہرہ کے ڈی پی او نے 7بزدل پولیس اہلکار معطل کردیئے

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے ڈی پی او نجم الحسنین کا بزدلی دکھانے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن اور سات پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ایلیٹ فورس کی لیڈی کانسٹیبل کے قتل کی محکمانہ تحقیقات کے بعد جائے وقوعہ پر موجود پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا جنہوں نے بروقت کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔

ڈی پی او نجم الحسنین کے مطابق محکمانہ تحقیق میں واقعے کی جگہ پر موجود 7 پولیس اہلکاروں کی بزدلی ثابت ہوئی، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ڈی پی او کے مطابق سابق ایس ایچ او اور اے ایس آئی عبداللطیف کے خلاف محکمانہ تحقیقات جاری ہیں،

واضح رہے کہ نوشہرہ میں اکبرپورہ کے علاقے علی شاہ میں ایلیٹ پولیس فورس کی لیڈی کانسٹیبل کو ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ اور 13 پولیس اہلکاروں کے سامنے مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا گیا تھا جبکہ لیڈی کانسٹیبل کی بہن کو شدید زخمی کردیاتھا

ملزمان کی فائرنگ کے وقت پولیس پارٹی موقع سے بھاگ گئی تھی جس پر پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈی پی او کا کہنا تھاکہ پرانی دشمنی پر قتل کی واردات کے بعد گھر کو سیل کیا گیا تھا، ہائی کورٹ نے لیڈی کانسٹیبل کو سربمہر گھر سے سامان لینے کا حکم دیا تھا، خاتون کانسٹیبل گھر کھلوانے پہنچی تو رشتہ دار خواتین جھگڑا کرنے لگیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران گھر کے مردوں نے فائرنگ کردی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں