
راہزنی کیلئے تاک میں بیٹھے ہوئے 03ملزمان گرفتار۔اسلحہ برآمد۔ملزمان کا ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جُرم۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ۔
سلیم خان SHO اکبرپورہ بمعہ پولیس نفری اپنے علاقہ اختیار میں گشت کر رہے تھے کہ جب دوا موڑ پہنچے تو چند کسان اکھٹے روڈ کے قریب موجود تھے۔
جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کی۔پولیس نے ان مشتبیہ گان کا تعاقب کیا۔ اور ان میں سے 03 کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان عباس ولد انور خان،کاشف ولد راویل گل اور اسماعیل ولد رحیم شاہ ساکنان اکبرپورہ کے قبضے سے 02عددپستول اور کچھ فاصلے پر کھڑی کی گئی چنگ چی برآمد کر لی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا اعتراف جرم۔اپنے دیگر ساتھیوں سمیت راہزنی کیلئے کھڑے تھے کہ پولیس نے گھیر لیا۔
ملزمان نے اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔مزید تفتیش جاری۔