381

نوشہره پولیس کی بڑی کاروائی 6 سالہ بچی کو تشدد کرکے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

*نوشہرہ:۔نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی 06سالہ معصوم سیما کوتشدد کرکے قتل کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم گرفتار۔*

*ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کیپٹن (R) نجم الحسنین کے ہمراہ پولیس لائن نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ 06سالہ معصوم سیما 15-08-2020 کو دوپہر گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی۔*

*جس پر اس کے لواحقین نے بچی کی تلاش شروع کی۔سہ پہر کوایک ویران پولٹری فارم میں سیما کی تشد زدہن بوری بند لاش ملی۔جس کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوایا گیا گیا۔*

*اس افسوناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان نے فوری طور پر جائے وقوعہ کادورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات کرکے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی*

*ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کیپٹن (R) نجم الحسنین کی سر براہی میں SP انوسٹی گیشن نورجمال خان مشتمل JIT تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔*

*پولیس ٹیم نے کیس کی تفتیشں شروع کی۔چونکہ بچی کی لاش گھر کے قریب سے ہی ملی تھی اس لئے آس پاس کے لوگوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا۔*

*چھان بین کے دوران 15سے 35 سال کے نوجوانوں اور مردوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔چونکہ یہ لازمی امر تھا کہ قاتل کے کپڑے لازمی خون آلود ہوئے ہونگے اس لئے خون آلود یا دھلے ہوئے کپڑوں کی تلاش بھی کی گئی۔*

*چھان بین کے دوران علاقے میں موجود مشکوک افرادسے پوچھ گچھ کی گئی۔بالاخر ایک گھر سے دُھلے ہوئے کپڑے ملے جس پر خون کے نشانات تھے۔*

*جس کی بنا پرملزم کو شامل تفتیش کیا گیا۔دوران تفتیش ملزم نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔ سفاک ملزم سید ولی عرف جانان ساکن باجوڑ حال حمزہ رشکہ کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔ملزم مصعوم بچی کا پڑوسی ہے۔*

*ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کیپٹن (R) نجم الحسنین نے کہا کہ انشاء اللہ ملزم کو کیفردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیکر ظالم کو اس کے انجام تک پہنچایا ہے اور آگے بھی یہ اس طرح جا ری رہے گا۔*

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں