نئے تعینات ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کی کامیاب انٹری،جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ

نوشہرہ (9 نیوز ) جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا آغاز
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے چارج سنبھالتے ہی نوشہرہ بھر میں سچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا آغاز کردیا.

روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کی نگرانی خود کرتے ہوئے اب تک متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتاریاں عمل میں آچکی ہیں۔
9 نیوز ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کو منشیات اور جرائم سے پاک کرکے ہی دم لیں گے۔ اسکے علاوہ ڈی پی او آفس نوشہرہ میں خواتین کیلئے علیحدہ کمپلینٹ سیل کا قیام، سب ڈویژن لیول پر ڈی ایس پی آفسز میں بھی خواتین اور خواجہ سراؤں کے لئے علیحدہ شکایات سیل بنائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ نوشہرہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ غریب سائلین ہمارے وی آئی پی ہیں اور ان کیلئے میرے اور میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

ہوائی فائرنگ، منشیات اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔ انشاء اللّٰه بہت جلد نوشہرہ کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کردیں گے۔