مہاراشٹر حکومت نے کنگنارناوت کا گھر مسمار کردیا، کنگنا بوکھلاہٹ کا شکار
ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
مہاراشٹرا گورنمنٹ نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا گھر مسمار کردیا۔کنگنارناوت کا سخت ردعمل ۔۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی مہاراشٹرا حکومت نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا گھر توڑ دیا۔۔ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ہتھوڑوں ، کرینوں اور بلڈوزر کی مدد سے کنگنا رناوت کا گھر مسمار کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کنگنارناوت کا گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا۔
اس کارروائی سے کنگنا بری طرح سے بوکھلا گئی ہیں اور ایک مرتبہ پھر ممبئی کا موازنہ پاکستان اور آزادکشمیر سے کرتے ہوئے بی ایم سی کی کارروائی کو بابر کی کارروائی قرار دیا اور پولیس کو بابر کی فوج قرار دیا! بی ایم سی عملہ نے بُل ڈوزر اور دیگر ساز و سامان کے ساتھ پہنچ کر ان کے دفتر کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ہے۔
اس پر بھارتی اداکارہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کو فاشسسٹ قرار دیا اور کہا کہ میں نے کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں کی تھی اور ویسے بھی حکومت نے 30 ستمبر تک کرونا کی وبا کی وجہ سے گھر توڑنے پر پابندی لگائی تھی۔ اب اس فاشسٹ حکومت کو ” بُلی وڈ” دیکھے۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں کنگنا رناوت نے مہاراشٹر حکومت کو پاکستانی حکومت قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت کا قتل قرار دیدیا۔
Pakistan…. #deathofdemocracy pic.twitter.com/g4LXErFchZ
— Kangana Ranaut (@KangnaRanaut___) September 9, 2020
کنگنارناوت کا دعویٰ تھا کہ وہ مہاراشٹر کے خلاف لڑرہی ہیں اسلئے انکا گھر گرایا گیا۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں کبھی غلط نہیں تھی، میرے دشمن مجھے صحیح ثابت کررہے ہیں ، اسلئے میں کہتی ہوں کہ ممبئی پاکستان کے زیرتسلط مقبوضہ کشمیر ہے۔
واضح رہے کہ کنگنارناوت جسے مقبوضہ کشمیر کہہ رہی ہیں وہ پاکستان کے زیرانتظام آزاد کشمیر ہے جہاں نہ تو خواتین سے زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں، نہ پیلٹ گن سے لوگوں کو اندھا کیا جاتا ہے اور نہ مظالم ڈھائے جاتے ہیں۔ مودی کی خوشامد کی وجہ سے کنگنا رناوت کو اس کاروائی کی توقع نہیں تھی۔
کنگنا نے کہا کہ یہ میرے لئے محض ایک عمارت نہیں، بلکہ یہ رام مندر ہی ہے۔ آج یہاں بابر آیا ہے اور تاریخ خود کو پھر دوہرا رہی ہے۔ رام مندر ایک بار پھر ٹوٹے گا لیکن یاد رکھنا بابر! یہ مندر پھر بنے گا۔