441

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی اہلیہ گرفتار

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی اہلیہ گرفتار

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی اہلیہ گرفتار

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، موٹروے پر زیادتی کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی اہلیہ بشریٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار بشری بی بی کی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے ساتھ دوسری شادی ہے، گرفتار عابد کی اہلیہ بشری تحصیل تاندلیا والا فیصل آباد کی رہنے والی ہیں، بشری بی بی کی فرار ملزم عابد سے ایک بیٹی جبکہ سابق شوہر سے چار بچے ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ اس کے بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کے واقعے کو آٹھ روز گزر چکے ہیں، لیکن زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے اور اس کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو سونپ دیا گیا ہے جو عابد کے ساتھی شفقت سے جیل میں تفتیش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے آٹھ روز گزر جانے کے باوجود متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلم بند نہیں کیا گیا ہے، جس کے لیے پولیس نے علیحدہ ٹیم بنا دی ہے جو خاتون کا بیان قلم بند کرے گی جو قانونی طور پر اس کیس کو آگے بڑھانے کے لئے بہت ضروری ہے۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں