457

مولانا خادم رضوی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

مولانا خادم رضوی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں پولیس کے خادم رضوی کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے۔۔ پولیس گرفتار کرنے میں ناکام

تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم رات گئے تک پولیس خادم حسین رضوی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔

خادم حسین رضوی پر نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے ملتان روڈ پر ان کی رہائش گاہ پر شام کے وقت چھاپہ مارا اور خادم حسین رضوی کی گرفتاری کی کوشش کی اس سلسلے میں پولیس نے گھر داخل ہونے کے لئے سیڑھیاں بھی لگائیں ۔

جس کے بعد پولیس نے چوک یتیم خانہ پر واقع مسجد رحمۃ اللعالمین کا گھیراؤ کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس موقع پر تحریک لبیک کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

دوسری جانب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان خیبر پختونخواہ کے صدر شفیق امینی کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا خادم رضوی نے کہا تھا کہ جب فرانس میں یہ اعلان ہوا تھا تو اسی وقت پاکستان کے میزائیل سیدھے ہو جاتے ، ریاست مدینہ کی بات کرنے والے بات کرتے ہیں کہ ہمیں تکلیف ہوئی تمہارا یہ کام نہیں ہے یہ ہمارا کا ہے جن کے پاس ایٹم بم نہیں ۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں