منڈی بہاؤالدین،بیٹی نے آشنا اور ماں کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا اور لاش گھر کے کمرے میں دفن کر دی اور تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ جمع کرادی۔
ماں اور بیٹی نے آشنا کیساتھ باپ کا گلا کاٹ کر لاش گھر کے ہی ایک کمرے میں دبادی تھی۔ پولیس کو شک گزرا تو ماں بیٹی سے تفتیش شروع کردی تو ماں بیٹی کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔
پولیس کے سخت سوالات پر ماں بیٹی نے سچ اگل دیا، بیٹی نے اعتراف کیا کہ اس کا والد اسے عامر نامی شخص سے تعلقات سے منع کرتا تھا جس پر اس نے اپنے باپ کو بے ہوشی کی گولیاں کھلادیں اور اپنے آشنا عامر کو بلاکر اپنی والدہ کیساتھ ملکر اپنے باپ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور لاش کمرے میں ہی دفنادی۔
لیکن دوسری طرف پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے مقتول باپ نے بیٹی کو اسکے آشنا عامر سے تعلقات قائم کرنے سے کئی بار منع کیا تھا لیکن بیٹی باپ کے کہنے پر باز نہ آئی۔
بیٹی نے پہلے اپنے مقتول باپ پر سنگین الزام لگایا اور کہا کہ اسکا باپ اسے جنسی ہوس کا نشانہ بناتا تھا اور میں نے گھر والوں کو بھی بتایا۔ میرا باپ مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا جس پر میں نے کہا کہ میں تمہاری بیٹی ہوں یہ ممکن نہیں۔
ماں بیٹی کی نشاندہی پر جب پولیس نے جب کمرے کو کھودا تو لڑکی کے باپ کی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہوگئی۔

منڈی بہاءالدین میں بیٹی نے ماں اور آشنا کیساتھ مل کرباپ کو قتل کردیا
Latest posts by 9news (see all)