391

مقامی سطح پر ہیلی کاپٹر بنانے والا خیبرپختونخوا ایئر کرافٹ پروڈکشن کا سربراہ مقرر

مقامی سطح پر ہیلی کاپٹر بنانے والا خیبرپختونخوا ایئر کرافٹ پروڈکشن کا سربراہ مقرر

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

پشاور: اپنے گھر کے گیراج میں اپنے بھائی کے ساتھ مل کر الٹرالائٹ ہیلی کاپٹر بنانے والے شخص کو خیبرپختوانخوا حکومت نے ایئر کرافٹ پروڈکشن کے ایک صوبائی منصوبے کا سربراہ بنادیا۔

پشاور کے علاقے لانڈی ارباب سے تعلق رکھنے والے پاکستان ایئر فورس کے سابق ملازم قاضی سجاد کو گزشتہ برس اس وقت شہرت ملی جب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ چند ناکارہ اور استعمال شدہ پرزوں سےا یک ہیلی کاپٹر بنارہے تھے۔

قاضی سجادکو کے پی کے کی صوبائی حکومت نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے الٹرا لائٹ ایئر کرافٹ کے منصوبے میں بطورریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر نامزد کردیا ہے،اس منصوبے کے تحت تیار کیے جانے والے ایئر کرافٹس سیاحت اور ریسکیو کے مقصد کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیاء بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کے ریسرچرز، انجنیئرز اور سائنس دانوں کو حکومت معاونت فراہم کرے گی، تاکہ وہ مقامی سطح پر کچھ کرسکیں، 60 سالہ سجاد کو اپنے شعبے میں 4 دہائیوں سے زائد کا تجربہ ہے اور وہ اپنے بھائی اور بھتیجوں کے ساتھ مل کر ہیلی کاپٹرز اور لائٹ ایئر کرافٹس تیار کرتے ہیں، نا صرف وہ یہ تیار کرتے ہیں بلکہ ان کی کامیاب اڑان کو بھی یقینی بناتے ہیں۔

مقامی سطح پر ہیلی کاپٹر بنانے والا خیبرپختونخوا ایئر کرافٹ پروڈکشن کا سربراہ بن گیا

حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت قاضی سجاد کو ریسرچ ورکشاپ تیار کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں