421

مجھے کیوں‌ نکالا ؟ نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے رن وے میں پڑنے والی دراڑوں نے وجہ بتادی…!

مجھے کیوں‌ نکالا ؟ نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے رن وے میں پڑنے والی دراڑوں نے وجہ بتادی…!

اسلام آباد :مجھے کیوں‌ نکالا ؟ نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے رن وے میں پڑنے والی دراڑوں نے وجہ بتادی،اطلاعات کےمطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم کے دورمیں اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کی تعمیر میں ہونے والے گھپلوں اورکرپشن کی وجہ سے سامنے آنے والی تباہی نے سابقہ حکومت کی حسن کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ،

اطلاعات کے مطابق نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے سیکنڈری رن وے میں بارش سےدراڑیں پڑ گئیں جس کی وجہ سے رن وے نمبر 28 آر کو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام کےمطابق نیو اسلام آبادائیر پورٹ کے سیکنڈری رن وے میں کریکس کی موجودگی پر رن وے نمبر 28 آرکو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کرکے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق اسلام آباد میں شدید بارشوں سے متاثرہ حصے کی مرمت کاکام شروع کردیا گیا ہے ، اس دوران مرمت کی وجہ سے سیکنڈری رن وے صرف طیاروں کی ٹیکسی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ سیکنڈری رن وے پر اس سے قبل بھی کریکس آ چکے ہیں جبکہ ائیرپورٹ حکام کاکہنا ہے کہ کریکس کے مستقل حل کے لیے رن وے کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند کیا گیا ہے جبکہ متبادل رن وے کام کرتا رہےگا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی چھت کی سیلنگ گرنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، فوٹیج میں نظر آ رہا ہے کہ سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں