477

متحدہ عرب امارات سے کراچی آنے والی 91 ارب روپے سے زائد کا کیمیکل پکڑا گیا جو میتھم فیٹامائن نامی منشیات میں استعمال ہوتا تھا۔

کسٹم کی کاروائی،91 ارب کا نشہ آور کیمیکل پکڑاگیا

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

متحدہ عرب امارات سے کراچی آنے والی 91 ارب روپے سے زائد کا کیمیکل پکڑا گیا جو میتھم فیٹامائن نامی منشیات میں استعمال ہوتا تھا۔

پاکستان کسٹمز نے افغان کسٹم کی اطلاع پر متحدہ عرب امارات سے کراچی آنے والے کنٹینر سے نشہ آور ادویات میں استعمال ہونے والے خطرناک کیمیکل کی 91 ارب 67 کروڑ روپے مالیت کی بڑی کھیپ پکڑلی۔

ضبط شدہ آیوڈین نامی کیمیکل خطرناک منشیات میتھم فیٹامائن بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

میتھم فیٹامائن ایک طاقتور لت آمیز نشہ ہے جو جسم کے اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بین الاقوامی اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے کنٹرولڈ لسٹ آئٹم میں بھی شامل ہے جسے جائز طریقے سے ادویات کی تیاری اور غیرقانونی طور پر نشے کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے افغان کسٹم کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے تحٹ ٹرانزٹ ٹریڈ میں مشکوک کنٹینر کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری مقدار میں کنٹینر سے نشہ آور کیمیکل برآمد کر لیا۔ یہ کنٹینر متحدہ عرب امارات سے بھیجا گیا تھا جو براستہ پاکستان افغانستان کے لیے روانہ کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل نارکوٹکس بورڈ نے رپورٹ دی کہ آیوڈین کے اس ذخیرے سے 4.5 ٹن منشیات تیار کی جاسکتی تھی۔

اس کنٹینر میں 6 میٹرک ٹن آئیوڈین تھا جو کہ میتھا ایمفیٹا مین کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ پکڑی گئی میتھ ایمفیٹا مین کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 91 ارب 67 کروڑ روپے ہے۔

میتھ کی بڑی کھیپ پکڑنے پر بین الاقوامی ایجنسیوں نے دیگر عالمی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں اس معاملے پر عمل درآمد میں موٴثر منصوبہ بندی اور پاکستان کسٹمز کی پیشہ ورانہ ہینڈلنگ اور حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں