344

لیاقت پور: بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھی ماں اور حقیقی بیٹے کو گھر سے نکال دیا ۔

مرزا جازب بیگ بیوروچیف 9 نیوز گجرات

لیاقت پور: بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھی ماں اور حقیقی بیٹے کو گھر سے نکال دیا ۔ پولیس بھی ملزمان سے مل گئی ۔ کاروائی کی بجائے الٹا خاموش رہنے کی دھمکی دیدی۔ اختر ٹاون خانبیلہ تحصیل لیاقت پور کے رہائشی محمد منیر احمد نے اپنی بوڑھی والدہ بختابی بی کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ دنوں اس کے حقیقی بیٹے محمد سعید احمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر پر داھاو بول دیا اسے اور اس کی بوڑھی ماں کو دھکے دیکر گھر سے باہر نکال دیا اور گھر پر قبضہ کر لیا۔ اس حوالے سے پولیس چوکی خانبیلہ درخواست لے کر گئے مگرکوئی شنوائی نہ ہوئی الٹا پولیس کی طرف سے خاموش رہنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔محمد منیر نے بتایا کہ وہ اپنی بوڑھی والدہ کو لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہاہے ۔سر چھپانے کیلئے کوئی جگہ نہیں اس نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر بھائی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں