لاہور کی رہائشی خاتون کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سنگین الزامات
ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشکل میں پھنس گئے۔ لاہور کے رہائشی حامزہ کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
لاہور کی رہائشی حامزہ کا اپنی پریس کانفرنس میں بابر اعظم پر الزامات لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم اور میں ایک ہی محلے میں رہتے تھے اور ہم دونوں کلاس فیلو بھی تھے، بابر اعظم سے میرا تعلق اس کے کرکٹ میں آنے سے پہلے کا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے لاہور کی رہائشی حامزہ کا کہنا تھا کہ میرا اپنا سیلون تھا اس سیلون سے مجھے جتنی بھی انکم آتی تھی وہ میں بابر اعظم کو دیتی رہی ہوں۔
انہوں نے بابر اعظم پر الزامات لگاتے ہوئے مزید کہا کہ بابر اعظم نے 2010 میں مجھے گھر آکر پرپوز کیا تھا جسے میں نے قبول کر لیا تھا اور 2011 میں بابر اعظم کورٹ میرج کے نام پر مجھے گھر سے بھگا کر لے گیا تھا لیکن اس نے مجھ سے شادی نہیں کی اور شادی کے نام پر مجھے دھوکہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ اس وقت نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں قرنطینہ میں ہے، جنہیں قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔