437

فرانس کی حکومت کا اعلان

فرانس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ہومیو پیتھی میں کوئی تاثیر اور فائدہ ثابت نہیں ہوا، اس لیے وہ ہومیوپیتھک علاج کرانے والوں کو سرکاری خزانے سے ادائیگی نہیں کرے گی.
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے 2017 میں ہومیو پیتھک علاج کیلئے فنڈنگ بند کردی تھی. سویڈن، بلجئیم، آسٹریا بھی ہومیو پیتھی کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتے.

ہومیو پیتھی کی جنم بھومی جرمنی کی پارلیمنٹ میں بھی ایسی تحریک شروع ہوگئی ہے.امریکہ میں قانون ہے کہ جیسے سگریٹ کے پیکٹ پر اس کے کینسر کا سبب ہونے کا انتباہ لکھنا ضروری ہے، اسی طرح ہومیو پیتھک ادویات پر لکھا جائے
No scientific evidence, the medicine works.
یعنی اس دوا کے موثر ہونے کے کوئی سائینسی شواہد نہیں ہیں.

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں