عبدالرحمان پشاوری کون تھا ؟ سلطنت عثمانیہ کیلئےکیسے لڑے ، استنبول میں کہاں دفن ہیں؟ ارطغرل کے اداکار کا سلطنت عثمانیہ کیلئے لڑنے والے عبدالرحمان پشاوری کو شاندار خراج تحسین
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکش مشہور ڈرامہ سریل “ارطغرل غازی” عبد الرحمان الپ کا کردار نبھانے ووالے جلال آل کی طرف سے سلطنت عثمانیہ کی فوج میں لڑنے والے عبد الرحمان پشاوری کو شاندار خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر جلال آل نےپوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عبد الرحمان ایک پاکستانی شیر تھے جو مشکل وقت میں بھی سلطنت عثمانیہ کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے اور دشمنوں سے لڑتے رہے ۔ انہوں نے مشکل سفر طے کر کے اپنی جیکٹ اورکتابیں فروخت کیں اور سلطنت عثمانیہ کے لشکر میں شامل ہو گئے ۔ جلال کا کہنا تھا کہ عبد الرحمان پشاور سے جب والدہ نے واپس آنے کیلئے کہا تو انہوں نے جواب لکھ بھیجا کہ ترک اس وقت بہت بڑی مشکل میں ہیں ، اس وقت واپسی ممکن نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ جلال آل نے پاکستان کےیوم آزادی کے موقعے پر اردو میں مبارکباد بھی پیش کی تھی ، ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے پاکستانی بہن بھائیوں کوجشن آزادی مبارک ہو ۔ شہداء پاکستان کو میرا سلام، آپ کا برادر ملک ترکی اور ترک عوام ہمیشہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اور پوسٹ میں ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد کااستعمال کیا ۔