437

ظالم پڑوسی نے بچی کو قتل کردیا۔

پڑوسیوں کے گھر ٹی وی دیکھنے جانا معصوم بچی کا جرم بن گیا، ظالم ہمسائے نے کمسن بچی کی جان لے لی۔

اسلام آباد ویب ڈیسک (9نیوز)

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں تیسری جماعت کی 8 سالہ طالبہ ہمسائیوں کے گھر ٹی وی دیکھنے جایا کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بچی اپنی والدہ کے ساتھ رہتی تھی اور اس کی ماں دیہاڑی داڑ ملازمہ ہے غربت کے باعث گھر میں ٹی وی نہیں ہے اسی وجہ سے بچی معمول کے مطابق پڑوسی کے گھر ٹی وی دیکھنے گئی اور ہمسائے کو ٹی وی چلانے کا کہا۔

ہمسایہ اس وقت اپنے باپ کے ساتھ کسی معاملے پر بحث کر رہا تھا جو بچی کی فرمائش پر طیش میں آ گیا اور اس نے پہلے بچی کا گلہ دبایا اور اس کے بعد اسے پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا۔

غصے کے عالم میں اس شخص نے بچی کو پلاسٹک کے ڈرم میں بند کر دیا پولیس کے مطابق بچی کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ ملزم نے قتل چھپانے کے لیے بچی کو ڈرم سمیت قریبی نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے عینی شاہد نے بچی کی لاش کو پانی میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جب کہ پولیس نے بچی کو قتل کرنے والے ملزم اور اس کی لاش پانی میں پھینکنے میں مدد کرنے والے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا۔

چنئی پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ بچی سے زیادتی بھی کی گئی ہے اس لیے پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے مگر پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں