447

شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گردساتھیوں سمیت ہلاک

شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گردساتھیوں سمیت ہلاک

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

دہشت گردوں کو شکست دینے اور امن وامان کی فضا قائم کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کیا گیا ہے، آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا کو پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے مطلوب دہشت گرد کو 5 ساتھیوں سمیت ہلاک کرنے کے علاوہ 10 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے ہے، جو سیکیورٹی فورسز کو 2018 سے لے کر اب تک 30 سے زائد دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا، دہشت گرد وسیم ٹارگٹ کلنگ، سی ایس ایس آفیسر زبیدہ اللہ داوڑ کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔

دہشت گرد وسیم زکریا سیکیورٹی فورسز پر براہ راست حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کو وسیم زکریا کی کافی عرصے سے تلاش تھی، جس کی میرعلی کے علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں