موسلادھار بارشیں
رحیم یار خان (نمائندہ 9 نیوز)

پاکستان بھر میں بارشوں سے فصلوں کو شدید نقصان،

تفصیل کے مطابق حالیہ بارشوں نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے
پنجاب کے تقریبا تمام شہروں میں گزشتہ روز بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش جہلم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوئی جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ بارش حاصلپور میں ہوئی جو کہ بہاولپور کی ایک تحصیل ہے
3 روزہ بارش کے اس سپیل میں حاصلپور میں 73 ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی۔

کچھ علاقوں میں ژالہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں

پہلے روز 16 دوسرے روز 4.4 تیسرے روز 51.1 ملی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی

2015 کے بعد پنجاب میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر شدید ژالہ باری ریکاڈ کی گئی مگر شکر ہے کہ شہر محفوظ رہا۔
بارش اس قدر شدید تھی کہ پورا شہر 1 گھنٹہ میں ہی ڈوب گیا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل قبرستان کو نقصان پہنچا گندم کی فصل مکمل تباہ ہو گئی۔مکی اور ٹینڈے اور گوبھی کی فصل کو بھی نقصان ہوا.
بجلی گرنے کے مخلف وقعات میں نقصانات کی اطاعات بھی ہیں
بارش رات 12 بجے سے 3 بجے تک جاری رہی۔
2015 کے بعد کسی بھی مغربی سلسلہ میں 50 ملی میٹر سے زیادہ ریکاڈ شدہ یہ پہلی بارش ہے۔
اطلاعات کے مطابق بورے والا میں 46 ملیسی 38 بہاولپور 20 ملتان 18 راجن پور 21 ملی میٹر بارش ریکاڈ ہوئی۔
لودھراں خانپور میں اولے بھی پڑے۔