“سی پیک دنیا کے سب سے بڑے میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے جو پاکستان کی مکمل تعمیر نو کی اہلیت رکھتا ہے”

“سی پیک دنیا کے سب سے بڑے میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے جو کہ پاکستان کی مکمل تعمیرِ نو کی اہلیت رکھتا ہے، عالمی طاقتوں کے شکوک و شبہات اپنی جگہ مگر مستقبل میں دنیا پر شاید امریکہ یا یورپ کی حکومت نہیں ہوگی۔ اس منصوبے کا جو حجم ہے اسکی تعریف کیے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔ پاکستان اب ویسا نہیں رہے گا جیسا وہ ہے

اس لئے پاکستان مخالف قوتوں نے سی پیک کو متنازع بنانے کے لئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ پر الزامات لگائے، الزامات لگانے کے لئے ایک بھارتی میجر کی یوٹیوب کا مواد اٹھا کر ایک 10 دن پہلے بننے والی ویب سائٹ پر کاپی پیسٹ کیا گیا۔

ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی سوشل میڈیا ٹیمز نے اس خبر کو پھیلانے کے لئے ٹرینڈز بنائے، لیکن کسی ایک شخص یا جماعت کو پاکستان کے لئے یا عوام کے لئے عدالت جانے کی توفیق نا کوئی کیونکہ مقصد صرف سی پیک کو متنازعہ بنانا تھا اور آرمی کی کردار کشی کرنا تھی۔

اب جبکہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور معاون خصوصی اطلاعات جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے تو احمد نورانی کو جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آقاؤں کی مدد سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہئیے۔
تاکہ الزامات کو ثابت کیا جا سکے اور کرپٹ جنرل کو سزا دلوائی جا سکے۔