464

سود کے کاروبار نے نوشہرہ کے رہائشی سوئی نادرن گیس کے ملازم کی جان لے لی

سود کے کاروبار نے نوشہرہ کے رہائشی کی جان لے لی

نوشہرہ( 9نیوز )

رحیم خٹک: چیف ایگزیکٹو 9 نیوز

تفصیل کے مطابق نوشہرہ کینٹ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر محمد آیاز نامی 55 سالہ سوئی نادرن گیس کے ملازم نے سود خوروں سے تنگ آکر ذرعی ادویات سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یہ ہمارے مملکت اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے نظام کے منہ پر ایک زور دار طمانچہ ہے کہ اسلامی اقدار کے حامل اس معاشرہ میں سود خوری بہت ہی عام ہو چکی ہے
آئے روز سود خور کسی نا کسی کو پھنسا کر انکو قرضہ دیتے ہیں اور بعد میں ان لوگوں سے ساری زندگی کی کمائی چھین لیتے ہیں۔
مائیکرو فنانس اور چھوٹے کاروبار کے لئے قرض دینے والے اداروں نے نوشہرہ میں اپنے پنجے مضبوط طریقے سے گھاڑ رکھے ہیں نوجوانوں اور مجبور لوگوں کو سنہرے مستقبل کے سبز باغ دکھا کر قرضہ دیا جاتا ہے اور بعد میں ایسے مجبور لوگوں کو اس حد تک منٹلی اور اخلاقی ٹارچر کیا جاتا ہے کہ وہ لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کے لئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور علماء کرام کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہئیے تاکہ سود “جس کو اللہ کے ساتھ جنگ کے مترادف ٹھہرایا گیا ہے” سے نوشہرہ کی غریب اور مفلس عوام کو نجات دلائی جا سکے،
اور آئیندہ کسی کا گھر اجڑنے سے، کسی کے بچے یتیم ہونے اور کسی کا سہاگ چھن جانے سے بچایا جا سکے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں