340

سفاک باپ نے 12 سالہ بیٹی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

سفاک باپ نے 12 سالہ بیٹی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا

دنیاپور(9 نیوز)بیوی سے جھگڑے کے بعد سفاک باپ نے 12 سالہ بیٹی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا،تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لینے کے بعد پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہےتفصیل کے مطابق تھانہ سٹی دنیاپور بستی اکبر آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات،بیوی سے جھگڑے کے بعد سفاک باپ آصف نے بارہ سالہ بیٹی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا،ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ملزم کا رات کو بیوی سے جھگڑا ہوا تو اس کی بیوی گھرچھوڑ کر لاہور چلی گئی،ملزم کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لینے کے بعد پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا-

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں