322

سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کےخلاف منظم سازش

سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خلاف منظم سازش ہوئی اور سازشیوں نے ان کا راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں اجمل وزیر نے کہا کہ ‘میں خود اس چیز کا قائل ہوں کہ جو بھی ہو اور جس پر بھی الزام لگے اسے اس کا سامنا کرنا ہوگا۔’

انہوں نے کہا کہ ‘یہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ہماری پارٹی پر یا وزیر پر کوئی الزام لگے تو وہ جوابدہ ہے، ایسا نہیں ہے کہ جب حکومتوں میں ہوتے ہیں تو کوئی جوابدہ نہیں ہوتا۔’

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خلاف منظم سازش ہوئی اور سازشیوں نے راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا، میرے خلاف آڈیو کو ایڈٹ کرکے پیش کیا گیا اور مختلف اجلاسوں اور بریفنگز کو کٹ کٹ کرکے من گھڑت آڈیوں تیار کرائی گئی

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں