بڑی خوشخبری، زیارت سے تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت
ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے زیارت میں بلاک بولان سے نیا تیل کا ذخیرہ دریافت کرنے کی بڑی خوشخبری سنائی ہے۔
پی پی ایل نے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق کے دریافت ہونے والے ذخیرے سے یومیہ 800 بیرل تیل نکلنے کی توقع ہے۔
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے نئے دریافت ہونے والے تیل کے ذخیرے سے نکلنے والے خام تیل کی فروخت کے لیے اٹک ریفائنری سے معاہدہ بھی کر لیا گیا ہے، جو کوئی سے نکلنے والے خام تیل کو ریفائن کرے گی۔
دوسری جانب نئے دریافت ہونے والے تیل کے ذخیرے سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہونے سے ملکی تیل کی طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کمی آئے گی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے 9 نومبر سے بلوچستان کے علاقے زیارت میں بلاک بولان میں جانچ کا آغاز کیا تھا اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی زیارت بولان بلاک ون سے پہلی دریافت ہے۔