352

زیادہ ہوشیار نہ بنو، گندہ کھیل نہ کھیلو، مریم نواز اور غریدہ فاروقی آمنے سامنے

زیادہ ہوشیار نہ بنو، گندہ کھیل نہ کھیلو، مریم نواز اور غریدہ فاروقی آمنے سامنے

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

زیادہ ہوشیار نہ بنو، گندہ کھیل نہ کھیلو۔ مریم نواز غریدہ فاروقی پر برس پڑیں ۔۔ غریدہ فاروقی کا بھی مریم نواز کو پلٹ کر وار

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نےآرمی چیف سے ملاقات نہیں کی،تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔

مریم نواز کے اس بیان پر صحافی اور سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور کہا کہ کیا آرمی چیف سے ملنے والے مسلم لیگ ن کے صدر، احسن اقبال اور خواجہ آصف ن لیگ کے نمائندے نہیں ہیں۔ مریم نواز کے اس بیان پر غریدہ فاروقی نے بھی سوال اٹھائے

اپنے ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ نے کُھل کر شہباز شریف صاحب و دیگر کے آئی ایس آئی میس میں ملاقات کیلئے جانے کی مخالفت کر دی۔ ن لیگ آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ۔ جبکہ احسن اقبال صاحب نے کل ہی ہمارے پروگرام میں کہا کہ اِسمیں کوئی حرج نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے۔

جس پر مریم نواز تپ گئیں اور ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ ہوشیار نہ بنو، اور گندہ کھیل نہ کھیلو۔ میں نے ایک اصولی بیان دیا جو ہمارے آئین کے مطابق ہے۔ اسے ایسا مت بولو جس سے لگے کہ ہماری پارٹی کے صدر یا کسی خاص ممبر کی ہدایت پر دیا گیا ہے۔

غریدہ فاروقی کے ٹویٹ کو گندہ کھیل کہنے پر غریدہ فاروقی جو ن لیگ کی حامی سمجھی جاتی ہیں، جواب دئیے بغیر نہ رہ پائی اور مریم نواز کو پلٹ کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ گندا کھیل؟ ایک صحافی کو؟ برائے مہربانی حقائق بتانے پر صحافیوں پر حملہ نہ کریں۔ نہیں مریم صاحبہ! بالکل یہی آپ کے بیان کا کہنا ہے اور پوری طرح سے اس کا یہی مطلب ہے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم صاحبہ! پھر مجھے آپ ایک سوال پوچھنے دیں۔ کیا آپکے خیال میں آپ کی پارٹی کے صدر اور دیگر پی ایم ایل این ممبران نے گلگت بلتستان ایشو پر ملاقات کے لئے آئی ایس آئی میس پر جاکر ٹھیک کیا؟امید ہے کہ مجھے اپنے سوال کا جواب مل جائے گا اور اس پر ’گندے کھیل‘ کے طور پر حملہ نہیں ہوگا۔ شکریہ

غریدہ فاروقی نے مزید کہا کہ اور مریم صاحبہ کے اس ٹویٹر کے بعد مجھ پر ن لیگ کے اکاؤنٹس سے جتھوں کی صورت میں حملہ ہورہا ہے جو ن لیگ اور مریم نواز صاحبہ کے فالورز ہیں۔ کیا میں آپ سے پوچھ سکتی ہوں کہ یہ کیا آپکی پارٹی پالیسی اور آپکی سوشل میڈیا پالیسی ہے؟ ہم اپنی جاب کے معاملے پر کسی سے بھی محفوظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف، احسن اقبال اور خواجہ آصف نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کا اعتراف کرلیا ہے۔ خواجہ آصف نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے الیکشن کی رات آرمی چیف کو فون کیا تھا کہ میرے حلقے میں بہت دھاندلی ہورہی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں