رحیم یار خان :کروڑپتی میٹرریڈرگرفتار،ایف آئی اے ٹیم پر میٹرریڈر کے ساتھیوں کاحملہ
ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
رحیم یار خان میں واپڈا کا میٹرریڈر کروڑ پتی نکلا، ملزم کی کروڑوں روپے کی املاک اور بنک اکاؤنٹس سامنے آگئے۔
رحیم یار خان میں ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر کروڑوں کی جائیداد کے مالک واپڈا کے میٹر ریڈر ملزم طالب حسین کو گرفتار کرلیا
ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ واپڈا یونین نے ایف آئی اے ٹیم کو یرغمال بناکر دفتر میں بندکردیا جس پرایف آئی اے کو مقامی پولیس کی مدد لینا پڑی۔۔پولیس نے دفتر کا گھیراؤ کرلیا اور آخر کار پولیس سے ملزم طالب کو گرفتار کر کے ملتان منتقل کردیا۔
جبکہ پولیس نے ان افراد کو بھی گرفتار کرلیا جنہوں نے ایف آئی اے ٹیم کو زدوکوب کیا اور سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔
Latest posts by 9news (see all)