362

راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری…!

سی پی او محمد احسن یونس سمیت تین اعلی پولیس افسران خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع

اسرار راجپوت: کرائم رپورٹر (دی نیشن)

سٹی پولیس چیف، ایس پی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خلاف عدالتی احکامات نہ ماننے پر توہین عدالت کی کاروائی شروع
تینوں پولیس افسران کو عدالت نے 11 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

‏زرائع کے مطابق سی پی او نے پولیس لائن نمبر1 میں قائم کوارٹرز (کچی آبادی) کے درجہ چہارم کے ملازمین ساتھ ساتھ ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز موٹر وے پولیس اشفاق خان کو گارڈز روم فوری طور پر خالی کرنے کے زبانی احکامات جاری کیے تھے

اس پر متاثرین بشمول ڈی آئی جی اشفاق خان نے صدر ڈسٹرکٹ ‏بار ایسوسی ایشن مصطفے کمال شاہ ایڈووکیٹ کے زریعے عدالت سے سی پی او کے غیر قانونی احکامات خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا

جبکہ عدالتی حکم امتناعی باوجود سی پی او نے ان غریب رہائشی ملازمین و ڈی آئی جی کو کوارٹرز/گارڈز روم خالی کرنے لیے دباؤ ڈالا

اس پر ایک بار پھر متاثرین نے ‏سی پی او، ایس پی و ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خلاف عدالت سے رجوع کیا اور ان خلاف توہین عدالت کی کاروائی و تنخواہوں کی قرکی کی استدعا کی جو کہ عدالت نے منظور کرتے ہوئے تینوں اعلی پولیس افسران کو 11 مئی کو زاتی حیثیت میں طلب کر لیا

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں