درندہ صفت نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا۔ بچی کی والدہ کے ملزم کے ساتھ گہرے ناجائز تعلقات تھے، بچی کے بزرگ دادا عبدالحمید غم سے انتقال کر گئے، پولیس نے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بدبخت نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بچی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو لاہور ریفر کر دیا۔ متاثرہ بچی کی حالت تشویش ناک ہے اور بچی چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی والدہ کے ملزم کے ساتھ گہرے ناجائز تعلقات تھے۔ اپنی پوتی کے ساتھ ہوئے انسانیت سوز سلوک پر ننھی بچی کا بزرگ دادا عبدالحمید غم سے انتقال کر گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے عابد نامی مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بچی کے چچا کی درخواست پر پولیس نے بچی کی والدہ ذرینہ بی بی اور اوباش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے نواحی گاؤں چک نمبر 37 میں درندہ صفت اوباش ملزم عابد نے گھر میں گھس کر تین سالہ معصوم بچی ایمان فاطمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
بچی نے چیخ پکار شروع کردی تو سفاک ملزم کی جانب سے ننھی معصوم کلی کو درندگی کا نشانہ بناتے وقت بچی کا دادا عبدالحمید بھی موجود تھا جس نے سارا وقع اپنی آنکھوں سے دیکھا مگر عبدالحمید فالج کا مریض تھا جو ملزم کا سامنا نہ کرسکا۔ بچی کا دادا شور شرابا بھی کرتا رہا لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا.

درندہ صفت نوجوان گرفتار
Latest posts by 9news (see all)