323

خوشاب: نوجوان کے ہاتھوں زیادتی کا شکار 70 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہارگئیں

خوشاب: نوجوان کے ہاتھوں زیادتی کا شکار 70 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہارگئیں

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

خوشاب میں زیادتی کا شکار 70 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہارگئیں

پنجاب کے ضلع خوشاب میں درندگی کی انتہا، زیادتی کا شکار ہونے والی ستر سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے چل بسیں۔

افسوسناک واقعہ خوشاب کے نواحی گاوں جھججا میں آٹھ روز قبل پیش آیا، جہاں مہراں نامی خاتون کو احمد دین نامی نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جس کے بعد خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں، نوجوان تاحال مفرور ہے۔

ملک بھر میں اس طرح کے بڑھتے واقعات نے جہاں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے وہیں، عوام میں غم وغصہ بھی پایا جارہاہے، موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اس کے بچے کے سامنے زیادتی کے واقعے نے بھی رونگھٹے کھڑے کردیئے ہیں۔

عوام جلد از جلد زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم نے زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے کی تجویز کی منظوری دی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں