398

خاتون دہشت گرد

جنید خان: چیف رپورٹر نوشہره

پشاور میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار خاتون دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی شعیب خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران خاتون دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

دہشت گرد کو حاجی کیمپ پشاور اڈہ سے گرفتار کیا گیا۔ خاتون نے لاہور جانے والی گاڑی کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا تھا اور گاڑی میں بیٹھی سواری کے چلنے کا انتظار کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو خفیہ اطلاعات پر ملنے والی معلومات کے ذریعے بروقت گرفتار کیا گیا۔ خاتون لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کی کارروائی کیلئے بارودی مواد منتقل کر رہی تھی۔

خاتون کی نشاندہی پر مزید 4 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جو اس منصوبہ بندی کا حصہ اور افغان شہری ہیں۔ اس گروپ کو افغانستان سے چلایا جا رہا تھا۔

دہشت گرد عوامی مقام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ گرفتار دہشت گرد خاتون اور دیگر ساتھیوں کو مزید تفتیش کیلئے محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا گیا، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں