372

حکومت پاکستان کا بچوں کو گھروں میں بطور ملازم رکھنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے گھروں میں بچوں کو بطور ملازم رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 9 نیوز

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاریں کا کہنا ہےکہ حکومت نے بچوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بچوں کے گھروں میں ملازمت پر پابندی عائد کی جائے گی۔

ملک میں سرگرم بچوں کے حقوق کے تحفظ کی ایک تنظیم کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد بچے مزدوری کرتے ہیں، جن میں سے 60 فیصد بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہے۔

شیریں مزاریں نے سینیٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عورتوں اور بچوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، بچوں کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی کے واقعات گھر میں رونما ہوتے ہیں، کابینہ نے مذکورہ اقدام کی منظوری بھی دیدی ہے، جس کے بعد بچوں کے گھروں میں کام پر فوری طور پر پابندی لگا رہے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں