27 اپریل کو تمام نادرا آفس کھولنے کا میڈیا پر اعلان کرنے والی محترمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر صاحبہ ۔ اعلان کے بعد آج صبح و سویر ہی دور دراز چکوک سے کئی کلومیٹر سفر کرکے روزے کی حالت میں غریب مجبور عوام جب نادرا آفس کے باہر اکٹھی ہوئی تو دروازے پہ لگا ہوا بڑا سا تالا اور باہر بیٹھا ہوا سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ سب جھوٹ ہے حکومت کی طرف سے نادرا آفس کھولنے کا کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ۔آپ تمام لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں ۔
یقین جانیئے یہ سب سن کر اس غریب روزہ دار مجبور عوام پر جو کئی کئی کلومیٹر سفر کرکے مجبور نادرا آفس تشریف لائے اور اس جھوٹے اعلان سے ان پہ کیا بیتی ہو گی ؟؟؟؟
یہ عوامی حکومتی نمائندے میڈیا پر بیٹھ کر اپنی گڈ ویل کی خاطر غریب مجبور عوام کے ساتھ جھوٹے اعلانات اور دعوے کیوں کرتے ہیں ؟؟؟
اب یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کے آئے روز میڈیا پر محترمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر صاحبہ اعلان کرتی نظر آتی ہیں کہ اتنے لاکھوں کروڑوں خاندان احساس پروگرام سے رقم وصول کرچکے ہیں کیا وہ فگرز بھی اسی اعلان کی طرح جھوٹے تو نہیں ؟؟؟؟؟؟
حکومت وقت سے اپیل ہے کہ خدارا اس مشکل وقت میں اس قوم پر رحم کریں ۔