
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے حوالہ سے ویڈیو لیکس کی جا رہی تھیں اور انٹرویو بھی دیا گیا جس میں حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا یہ بات انہوں نے خود کہی اور میں گواہ ہوں ،حریم شاہ نے وزیراعظم کی ویڈیو بھی لیک کرنے کی دھمکی آمیز ٹویٹ کیا بعد میں ڈیلیٹ کر دیا تا ہم اب حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کی خبر نے ہر طرف ہلچل مچا دی، حریم شاہ بھی اس انتظار میں ہے کہ اس کی کونسی ویڈیو لیک کی جاتی ہے.
سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے ٹک ٹک سٹار حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کا اعلان کیا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق بھولا ریکارڈ کو 2 سال قبل اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں بھولا ریکارڈ نے کہا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے اپنی جائیدادیں بیچ دی ہیں، یہی وہ جملہ تھا جس کی وجہ سے بھولا ریکارڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور وہ ’سوشل میڈیا سٹار‘ بن گئے۔
بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے بعد سوشل میڈیا ویب فیس بک پر اپنے پیج پر لکھا کہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کئی لیڈرز کے بعد ایک اور سکینڈل آنے والا ہے، حریم شاہ کا بھولا ریکارڈ کے ساتھ، کس کس کو ویڈیو چاہیے؟۔ بھولا ریکارڈ نے اس پوسٹ میں ٹک ٹاک حریم شاہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی ہے جس میں حریم شاہ کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بھولا ریکارڈ سیلفی لے رہے ہیں.

ایک اور پوسٹ میں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ اپنی ایک اور سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا ’ جو سب کی وڈیو لیک کرتی ہے، اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک۔‘

گزشتہ روز ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی سوشل میڈیا ویب ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حریم شاہ نے دھمکی دی اور بعد ازاں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا تا ہم اس ٹویٹ کے سکرین شاٹ صارفین نے محفوظ کر لئے، حریم شاہ کی دھمکی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹر پر حریم شاہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
حریم شاہ کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنی اوقات میں رہیں، گالیاں نکال کر مجھے غصہ نہ دلائیں، یہ نہ ہو میں خان صاحب کی ویڈیو وائرل کر دوں۔ میں نے پہلے ہی خان صاحب کے کہنے پر معافی والی ویڈیو لگائی ہے۔ اس لیے پی ٹی آئی والوں سے کہہ رہی ہوں کہ بار بار گالیاں نکال کر غصہ نہ دلائیں مجھے، ورنہ خان صاحب کی ویڈیو وائرل کر دوں گی۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دو روز قبل سوشل میڈ یا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ویڈیو کال کی مبینہ ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان کیا بات چیت ہوئی،ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ رات کے پچھلے پہر ان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال پر بات ہوئی، شیخ صاحب بڑے…. موڈ میں لگ رہے تھے، شیخ رشید بہت شرارتی ہیں.
حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ منسٹر صاحب لڑکیوں سے وڈیو کال کرتے ہیں، ٹرین حادثے ہورہے ہیں لوگ مر رہے ہیں، کام کرنا ہے نہیں بس رنگینیوں میں مصروف ہیں۔
حریم شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ حریم شاہ آپ کے لیے جیسے بھی عورت ہو، لیکن کیا منسٹر سے سوال نہیں ہو گا؟ کہ وہ وڈیو کال پر کیا کررہے تھے؟ ہر بار تنقید کا نشانہ عورت ہی کیوں؟
ویڈیو کے بعد ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ۔ جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید سے کہا میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔ حریم شاہ کی اس بات پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں…………… ابھی شیخ رشید نے بات مکمل نہیں تھی کہ حریم شاہ نے کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت‘ اس سے پہلے کہ حریم شاہ کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال کاٹ دی.
گزشتہ روز کی جاری ویڈیو کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر میدان میں آئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس اتنا فضول وقت نہیں ،یہ سب آپ لوگوں کا ہی کام ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا ،جو لوگ میر ے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں ،میرا پیچھا چھوڑ دیں ۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی
غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا
حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.