معروف صحافی و چیئرمین پریس کلب لودھراں (رجسٹرڈ) جناب عمران علی اعوان صاحب ایک تاریخ ساز شخصیت

جنوبی پنجاب میں خدمت کا دوسرا نام اور ادب میں منفرد مقام رکھنے والے صحافی جو کہ چیئرمین پریس کلب لودھراں رجسٹرڈ بھی ہیں سے ملاقات ہوئی،
ملاقات بہت ہی پرلطف اور سیر حاصل گفتگو پر مشتعل تھی اور اس کا مقصد جناب عمران علی اعوان صاحب جو سرزمین لودھراں پر 322 کامیاب مشاعرے کروا کر سرائیکی سر زمین میں ادب کی جڑیں مزید گہری کرنے پر مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرنا تھا،

عمران علی اعوان صاحب نے اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ ادب، صحافت اور سماجی کاموں میں صرف کر دیا ہے.
عوام کو آگاہی کا حق پہنچانے کے لئے وہ دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، سرائیکی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد ہو یا لودھراں شہر کی خدمت کا کوئی موقع ہو انہوں نے کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا، فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ان کا وطیرہ ہے۔
اس موقع پر عوامی اتحاد پاکستان کے سربراہ جناب نفیس مراد میو صاحب بھی موجود تھے۔
تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے نفیس مراد میو صاحب کی باتوں سے عام آدمی کے لئے درد جھلک رہا تھا۔
انہوں نے 16 مارچ کو لانگ مارچ کرکے بلدیاتی نظام پر قابض کاخ امراء کے در و دیوار ہلانے کا عندیہ دیا ہے۔ اور پاکستان بھر سے مڈل کلاس و لوور مڈل کلاس لوگوں کو پہلے تو لانگ مارچ اور پھر اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی ہے۔